• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو کی ساہیوال میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ساہیوال میں پولیس کےہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پرمذمت کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں نثار کھوڑو کاکہنا ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی ہونے کے دعوے کرنے والے بتائیں کے پنجاب پولیس کس کے اشارے پر شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

پی پی رہنمانے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

نثار کھوڑو نےکہا کہ پیپلز پارٹی واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ پر احتجاج کرنے والے طاہرالقادری اب ساہیوال واقعے پر کیوں خاموش ہیں؟ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی طرح ساہیوال سانحہ کی بھی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔

تازہ ترین