• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو کراچی میں دیکھا گیا ہے جنہیں دیکھ کر ان کے مداحوں کی خوشی اور حیرت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔

کراچی میں سلمان خان بولٹن مارکیٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے اطراف میں نظر آئے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے ۔

اگر یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں بائیک سیدھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ کی ہے جس میں ایک شخص مارکیٹ میں موٹرسائیکلوں کو سیدھا کررہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی بھارتی اداکار سلمان خان سے بے انتہا مشابہت نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے جس کے چہرے کے خدوخال نہ صرف سلمان خان جیسے ہیں بلکہ بالوں کا اسٹائل اورکپڑے پہننے کاانداز بھی دبنگ خان کی طرح ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص کون ہے اس بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین