برطانوی نیوی کے اہلکار نے جیٹ پیک کے ذریعے فضاء میں اْڑان بھرتے ہوئے رکاوٹیں عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ کرڈالا ۔
برطانوی کاؤنٹی ڈیون کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر میں رائل مرین کے اہلکار نے جیٹ پیک پہن کر کئی فٹ اونچی اْڑان بھری اور اس دوران رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔
نیوی اہلکار کا یہ اسٹنٹ ایک تجربے کا حصہ تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔