• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏کراچی میں اتوار اور پیر کو بارش کا امکان

‏کراچی میں اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سسٹم اس وقت مکران کے ساحلی علاقے پر موجود ہے اور بتدریج کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کےعلاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہوں گی،بارش کا زیادہ امکان اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہے۔

تازہ ترین