• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے ماہر کھلاڑیوں کے درمیان باکسنگ کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب یہاں تو پانڈے بھی باکسنگ کے ماہر نکلے۔

اگر یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اِس نٹ کھٹ پانڈے کو ہی دیکھ لیں جو کسی ماہر باکسر کی طرح اپنے ساتھی کو ٹکر مار رہا ہے۔

یہ دلچسپ مقابلہ چین کے چڑیا گھر میں دیکھا گیا جب شرارتی پانڈوں نے سیب کے حصول کیلئے اکھاڑے کا ماحول بنا لیا اور سیب چھینتے ہوئے ایک دوسرے کو خوب ٹکریں ماریں ۔

شرارتی پانڈوں کی دلچسپ لڑائی پر وہاں موجود افراد بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمروں میں قید کرنے لگے۔

تازہ ترین