• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کی پیشگوئی: ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ عملے کی چھٹیاں منسوخ

موسمیات کی جانب سے ‏کراچی میں اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے بعد تمام ڈی ایم سیز اور واٹر بورڈ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے محکمہ موسمیات کی جانب سےشہر میںکو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے بعد ڈی ایم سیز کے ایم سیز، کمشنر کراچی، ڈی سیز اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔

کراچی میں مغرب سےآنیوالا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور یہ سسٹم اس وقت مکران کےساحلی علاقے پر موجود ہے جس کی وجہ سے 20 اور 21 جنوری کو کراچی میں بارشیں متوقع ہیں۔

وزیربلدیات کا کہنا ہے کہ تمام عملے اور مشینری کو مکمل اسٹینڈ بائی رکھا جائے اور بارش کی صورت میں مشینری اور جنریٹرز سڑکوں اور گلیوں سے فوری پانی کی نکاسی کے لئے تیار رکھے جائیں۔

سعید غنی نے کہا کہ واٹر بورڈ کے تمام چیف انجینئرز اور ایکس ای این عملے سمیت سڑکوں پر موجود رہیں۔

وزیربلدیات نے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایم سیز، ڈی سیز اور دیگر تمام اداروں کو ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین