• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ترکی میں اونٹوں کی سالانہ کشتی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں اونٹوں نے اپنے مد مقابل پر داؤ پیچ لڑائے۔

مقامی گراؤنڈ میں منعقد کئے جانے والے ان مقابلوں میں اونٹوں نے حریفوں پر مختلف داؤ پیچ آزمائے اور اپنے کوہان کے ذریعے ایک دوسرے کو چِت کرنے میں مگن رہے۔

مقابلے میں شرکت کے لئے ترکی سمیت مختلف ممالک سے خصوصی طور پر لائے گئے ان اونٹوں کا نہ صرف خوب بناؤ سنگھار کیا گیا تھا بلکہ انہیں مختلف رنگ برنگے ملبوسات بھی پہنائے گئے تھے۔

ترکی میں اونٹ کی کْشتی کے یہ روایتی مقابلہ گذشتہ کئی صدیوں سے جنوری کے مہینے میں باقاعدگی سے منعقدکیا جاتا ہے جسے خاص طور پر دیکھنے کیلئے سیاح دور دور سے یہاں کا رْخ کرتے ہیں۔

تازہ ترین