آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍جماد ی الثانی 1440ھ 18؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے ،ہاشم آملا کی سنچری، جنوبی افریقا کے 2وکٹ پر 266 رنز


پورٹ ایلزبتھ ( جنگ نیوز)ہاشم آملا کی شاندار اور پر اعتماد سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں50اوورز میں دو وکٹ پر266رنز بنائے۔ہاشم آملا نے ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔انہوں نے بیٹنگ کیری کرتے ہوئے108رنز 120 گیندوں پر بنائے۔ان کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔جنوبی افریقا کے بیٹسمینوں نے اننگز کا آغاز اچھا کیا لیکن پاکستانی بولروں نے میچ کو کنٹرول میں رکھا۔آخری دس اوورز میں پاکستانی بولروں نے76رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ہاشم آملا نے پاکستان کے خلاف 20 میچوں میں چھٹی سنچری بنائی۔یہ170ویں ون ڈے میں ہاشم کی27ویں سنچری ہے۔پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کے دونوں اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شاداب خان نے 45 رنز بنانے والے ہینڈرکس کو آوؐٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔ ہینڈرکس 45 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ہینڈرکس کے آؤٹ ہونے کے بعد ہاشم آملا اور وین ڈر ڈوسن نے پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 155 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ہاشم آملہ نے دوسری وکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وین در دوسن کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 237 رنز تک پہنچادیا۔وین در دوسن صرف 7 رنز کے فرق سے ڈیبو سنچری کرنے میں ناکام رہے تاہم ٹیم میں اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا۔ ملر 16 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی ٹیم میں شان مسعود،شاہین آفریدی اور محمد عامر کو آرام دیا۔شاداب نے دس اوورز میں41حسن علی نے42 اورفہیم اشرف نے64رنز دیئے۔پاکستانی کپتان نے سات بولروں کو بولنگ دی۔عما د وسیم نےسات اوورز میں37اور عثمان خان شنواری نے8اوورز میں49رنز دیئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں