• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز کےبعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، احسان مانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں ،سیریز کے اختتام پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی اچھی نہیں تھی ۔ہفتے کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے،اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں کرانے کے خواہش مند ہیں، پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں.احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس اسٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے.کسی ملک میں حکومت کے پیسوں سے اسپورٹس نہیں ہوتی۔پی سی بی کی طرح دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہونگے حکومت جو فنڈز دیتی ہے اسکا احتساب بھی ضروری ہے۔

تازہ ترین