کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ ہمارے لئے اب بھی تشویش کی بات ہے لیکن بیٹنگ کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔وہ ہفتے کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔فیلڈنگ میں بھی کچھ بہتری آرہی ہے لیکن بولنگ میں بھی مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہا کہ میں اس بات سے لاعلم ہوں کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں۔خواتین کرکٹ میں اس وقت دنیا بھر میں بہت زیادہ مقابلہ ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سی ٹیم آسان ہے اور کون کمزور حریف ہے۔مارک کولز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیموں کو لانے کے لئے سخت محنت کررہا ہے۔