• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پر مجسٹریٹ کا چھاپہ،محبوس برطرف پولیس افسر بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مبینہ طور پرغیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے برطرف پولیس افسر کو مجسٹریٹ اور عدالتی عملے نے بازیاب کرلیا ،ایس ایس پی کے مطابق واقعہ کو غلط رنگ دیا گیا ،ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی کی عدالت میں ایک شخص کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بعد عدالتی عملے نے صدر میں واقع اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار دیا اور وہاں ایک کمرے میں محبوس برطرف سب انسپکٹر کو بازیاب کرلیا ،ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسر کو بناءکسی انٹری کے دفتر میں رکھا گیا تھا،دوسری جانب ایس ایس پی ایس آئی یو نعمان صدیقی نے بتایا کہ سب انسپکٹر منیر چانڈیو برطرف پولیس افسر ہے جو ایک چوری کے کیس کا تفتیشی افسر تھا اور اس کیس میں ملزمان سے برآمد ہونے والے لیئے ، جب تفتیش کے لیئے اسے بلایا گیا تو اس نے کہا کہ میں اپنی گریجوٹی کی رقم سے واپس کر دوں گا،اسی دوران مجسٹریٹ کی جانب سے کارروائی کی گئی اور انھیں بھی یہ تمام صورتحال بتا دی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ منیر چانڈیو کو لاک اپ میں نہیں بلکہ کمرے میں رکھا گیا تھا اور اسے فون سمیت تمام سہولیات بھی دی گئی تھیں۔

تازہ ترین