• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون، موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات، دکانداروں کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون نمبر 5میں واقع موبائل مارکیٹ میں ہفتے کی صبح 3موٹر سائیکلوں پر سوار 6مسلح ملزمان پہنچے اور 3ملزمان مارکیٹ کے باہر کھڑے ہو گئے جبکہ 3ملزمان نے مارکیٹ میں داخل ہو کر کھلے عام اسلحے کے زور پر 2دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہو نے لگے تو مارکیٹ کے گارڈ نے مزاحمت کرتے ہو ئےان پر فائرنگ کی تاہم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ پر مارکیٹ کے دکانداروں نے احتجاج کیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کی تعداد 2تھی اور انہوں نے صرف ایک دکان میں لوٹ مار کی ہے جبکہ گارڈ کی جانب سے کوئی مزاحمت کے ثبوت نہیں ملے ہیں ،واقعہ صبح پونے 11بجے پیش آیا تھا اس وقت مارکیٹ نہیں کھلتی اور صرف ایک دکان کے کائونٹر کے شیشے ٹوٹے ملے ہیں ،تاہم واردات پراسرار ہے اور پولیس تفتیش کے بعد مقدمہ درج کرے گی۔

تازہ ترین