• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسن جوہری کی بلاجواز گرفتاری قابل مزمت ہے،علامہ حسن ظفر

کراچی(پ ر)علامہ حسن ظفر نقوی نے گلگت بلتستان کی مقبول مذہبی شخصیت شیخ حسن جوہری کی بلاجواز گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں برائے نام حکومت تبدیل ہوتی ہے،عرصہ دراز سے اہل تشیع دشمن پالیسیوں پر عمل درآمد ہورہا ہے جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد شہید،گرفتار اور لاپتا کئے جاچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور شیخ حسن جوہری کو فوری رہا کیا جائے ،انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نہ رکا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرنوں پر ہوگی۔
تازہ ترین