• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس ملک میں امن و سلامتی کے ضامن ہیں،ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر

کراچی (اسٹاف رپوٹر) وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کہا کہ دینی مدارس ملک میں امن و سلامتی کے ضامن ہیں اور مدارس کا پیغام تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرہ میں اخلاقی قدروں کو پامال کر کے ہماری اسلامی تہذیب و تمدن کو ختم کرنے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں اس کے سدباب کے لئے مدارس کے پیغام کو اجاگر کر کے تعلیم کو فروغ دینا وقت کا اہم تقاضا ہے ،یہ باتیں انہوں نے وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام جمعرات 24 جنوری کو میرپور خاص میں علماء کنونشن کے سلسلے میں مفتی عبیداللہ انور کی معیت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہیں،اس موعو پر وفاق کے صوبائی ناظم مولانا امداداللہ یوسف زئی، کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی اور مولانا قاری زبیر احمدموجود تھے،بعد ازاں وفد نے جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدر مفتی محمد رفیع عثمانی،مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا زبیر اشرف،مولانا راحت علی ہاشمی سمیت دیگر ذمہ داران سے بھی تفصیلی ملاقات کر کے اجتماع کی حتمی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین