• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میں یسوع المسیح کے یوم پیدائش پر ڈنر کا اہتمام

مانچسٹر(جنگ نیوز) یو کے پریس کلب مانچسٹر کی صحافی برادری کی طرف سے لیڈی گریس ہال میں امن کے شہزادے یسوع المسیح کی پیدائش مبارک کی خوشی میں کرسمس ڈنر کا اہتمام کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں شرکاء کے علاوہ مہمانانِ خصوصی عامر آفتاب قریشی قونصل جنرل آف پاکستان ،سجاد حیدر کریم ایم ای پی ، واجد خان ایم ای پی ، افضل خان ایم پی ،نیوکاسل سے سیمسن جاوید، تہمینہ رانا کمیونٹی ایکٹیو یسٹ پاکستان،کونسلر ایم زمان میئر آف راچڈیل، کونسلر جاویداقبال میئر آف اولڈہم ، روبینہ شاہ ہائی شیرف ہرمیجسٹی کوئین،آرچ بشپ آف سالفورڈ، یاسمین قریشی ایم پی ، ٹونی لا ئیڈ ایم پی بطور مہمان سپیکر شامل ہوئے۔ تقریب کے منتظمین کے فرائض چوہدری شفیق زمان صدر یو کے پریس کلب ، لیاقت علی احد جنرل سیکرٹری ، محبوب الہی بٹ ، مقدسہ بانو ، جاوید بھٹی و دیگر ممبران نے ادا کئے مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یسوع المسیح کے اسوۂ حسنہ پر روشنی ڈالی اور اہلیان یو کے کو کرسمس اور نیوائر کی مبارکباد پرمبنی پیغامات دیئے ،نمائندہ یورپی یونین نے اپنے خطاب میں آسیہ مسیح سے متعلق عدلیہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا کہ اس سے یورپ اور دنیا بھر میں پاکستان کا بہتر امیج بحال ہوا ہے، پاکستان سے تشریف لانے والی چیئرپرسن ویمن قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی تہمینہ رانا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی اور پاکستان یو کے پریس کلب کی صحافی برادری کو دیار غیر میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے اور ملک کا نام روشن کرنے پرخراج تحسین پیش کیاجو کہ انٹر فیتھ ہارمنی کی مثال ہے اس کے علاوہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، زکی باصر،عظیم چوہدری، کامریڈ زوار، نعیم حنیف ، عطا چوہان ، ایثار رانا، ملک سلمان و دیگر کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات پہنچائے، بعدازاں شفیق زمان صدر،سینئر نائب صدر سیمسن جاوید ، محبوب بٹ و دیگر مہمانان گرامی نے تہمینہ رانا کو خوش آمدید کہا اور ان کے یو کے اور پاکستان سے متعلق جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ، صدرشفیق عزمان نے ممبران یوکےپریس کلب کے عہدیداران و ممبران کا معزز مہمانوں سے تعارف کرواتے ہوئے کلب کے زیراہتمام سرگرمیوں پرمبنی رپورٹ پیش کی ، تقریب کی نظامت کے فرائض محبوب الٰہی بٹ نے ادا کئے ۔ نامور گلوکار شمشاد ، شیری سنگھ، تہمینہ رانا اور دیگر نے اپنی گائیکی سے حاضرین کے دلوں کو موہ لیا، تقریب کو تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت نے اسے بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین گلدستہ بنا دیا تھا۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے کرسمس اور نیو ائر کا کیک کاٹا، انگلینڈ و پاکستان کی سالمیت کے لئے خصوصی دعا اورمذہبی گیت اور گانے پیش کئے گئے۔
تازہ ترین