• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے چاول کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگا دیا

نوم پنھ/ینگون(این این آئی)یورپی یونین نے چاول کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگا د جبکہ کمبوڈیا اور میانمار نے یورپی یونین کے اْس فیصلے کی مذمت کی ہے، جس کے تحت ان ممالک سے چاول کی درآمد پر اضافی محصول کا نفاذ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقیورپی یونین نے ان ممالک سے درآمد کی جانے والے چاول کی مخصوص قسم انڈیکا چاول کے فی ٹن پر 175 یورو یا دو سو ڈالر کا اضافی درآمدی محصول عائد کیا ہے۔ ان ممالک سے چاولوں کی درآمد پر اٹلی اضافی محصول عائد کرنے کا متمنی تھا۔ اٹلی ان ممالک میں انسانی حقوق کی خراب صورت حال پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ان ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو ان کی ہر قسم کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین