• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارویں ترمیم پی پی کا چھوٹے صوبوں کو تحفہ ہے،سرور رانجھا

لندن (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری سرور رانجھا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ معین الدین سید اور پیپلز پارٹی برطانیہ لیبر ونگ کے چیئرمین حفیظ بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو کے اس فیصلے کو سراہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم پر کوئی سمجھو تہ نہیں کرے گی کیونکہ اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کی جانب سے چھوٹے صوبوں کے لیے ایک تحفہ ہے جس میں چھوٹے صوبوں کو ان کے حقوق دئیے گئے ہیں جس سے وفاق مضبوط ہوا ہے اور موجودہ سلیکٹڈ حکومت اس ترمیم کو ختم کرکے صوبوں کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دے گی، ان رہنمائوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پاکستان کے پانچوں صوبوں کی زنجیر بنے گی اور وفاق کو مضبوط کرے گی پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف بلاول بھٹو ہیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے مڈ لینڈ پی پی پی کے صدر چوہدری شاہنواز کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جب کہ پی پی پی بریڈ فورڈکی رہنما کے چچا کی وفات پر بھی اظہار افسوس کیا اور مرحومین کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
تازہ ترین