• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر آرٹن میں برسٹ پائپ سکول کو پانی کا 26000پونڈزکا بل مل گیا

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک سکول کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سٹاف میں کٹوتی 26000پونڈز کے پانی کےبل کی ادائیگی کیلئے کر رہا ہے، اس کو بھاری بل پائپ لیک ہونے سے پانی ضائع ہونے کے باعث بھیجا گیا ہے۔ واروکشائر میں واٹر آرٹن پرائمری کو زیر زمین اخراج کا علم کرسمس سے قبل اس وقت ہوا جب ایک کلاس روم میں قالین گیلا پایا گیا۔ہیڈ ٹیچر کارل لیوس نے بتایا کہ بھاری بل ملنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اب کچھ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اور اخراجات پورے کرنے کیلئے اضافی چیزوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا پڑے گا۔سیورن ٹرینٹ واٹر اب بھی چارجز وصول کر رہا ہے کیونکہ اخراج پرائیویٹ پراپرٹی سے ہوا ہے۔مسٹر لیوس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی اور راہ نہیں ہے جبکہ 26000کا بل ادا کرنے کیلئے اتنا ہی فنڈ درکار ہو گا جو کہ نئے کولیفائیڈ ٹیچر یا دو ٹیچنگ اسسٹنٹ کی تنخواہوں کے برابر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 140 سال قبل قائم ہونے والے سکول کو بہت سے سخت چیلنجز درکار ہیں۔
تازہ ترین