آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات15؍ جمادی الثانی 1440ھ 21؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا شام میں داعش کے خلاف عسکری طور پر سرگرم رہنے کا عزم

پیرس (این این آئی)فرانس نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ بین الاقوامی اتحاد میں شامل رہ کر شام میں داعش تنظیم کے انسداد کے سلسلے میں اپنی عسکری ذمے داریوں کو پورا کرتا رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ضمن میں فرانسیسی عسکری اہلکاروں کی تعداد 1200 سے زیادہ نہیں ہے۔ یہ اہل کار شام اور عراق میں فضائی کارروائیاں اور خصوصی زمینی آپریشنز میں مصروفعمل ہیں۔ علاوزہ ازیں وہ عراقی فوج کی تربیت اورتیاری میں بھی مصروف ہیں۔فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور وزارت خارجہ کی ترجمان کے علاوہ فرانس میں دائیں بازو کے سیاست دانوں کو بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے امریکی افواج کے انخلا میں جلد بازی کو کیا نام دیں۔ گزشتہ ماہ ٹرمپ کی جانب سے شام سے انخلا کے اعلان کے بعد ماکروں نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فرانسیسی صدر اپنے امریکی ہم منصب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حلیف کو اپنے دیگر شراکت داروں کو اعتماد میں لے کر ان کیساتھ رابطہ کاری کو یقینی بنانا چاہیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں