• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 فیصد افراد 65سال کی عمر تک کام کرنے کے خواہش مند

ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی حکومت کے ایک جائزے میں جواب دینے والے تقریباً 30فیصد افراد نے 61سے 65 سال کی عمر تک کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کابینہ دفتر نے گزشتہ نومبر میں 18سال یا اس سے زائد عمر کے 5000 افراد سے سوالات پوچھے تھے جس میں سے 2ہزار 9سو سے زائد لوگوں نے جوابات دیے۔جائزے میں پوچھا گیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ کس عمر تک وہ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کے جواب میں 30.7فیصد افراد نے 61سال سے 65 سال کی عمر تک کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔21.5فیصد نے 66سے 70سال جبکہ 18.8فیصد نے 51سے 60 سال کی عمر تک کام کرنے کی خواہش کی۔66سال یا زائد عمر تک کام کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں تو 28.9فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ مالی پریشانی سے بچنے کے لیے ایسا کرنا چاہتے ہیں جبکہ 24.9فیصد افراد نے روزمرہ کے اخراجات کو پوراکرنے کا جواز پیش کیا جبکہ 16.9 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کو کام کرنا بہت پسند ہے۔وزارت بہبود کے مطابق وہ عوامی پنشن کے نظام کو بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ چند افراد پنشن حاصل کرنے کی 65 سال کی عمر کے بعد بھی کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔
تازہ ترین