آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لیسٹردھماکہ،5افراد کے قتل پر3افراد کو عمر قید کی سزا

لندن(جنگ نیوز) انشورنس کی 3لاکھ پونڈ کی رقم حاصل کرنے کیلئے 25فروری کو لیسٹر کے علاقے ہنکلے روڈ پر ایک سپر مارکیٹ اوراس کے اوپر واقع فلیٹ کو دکان کو دھماکے سے اڑانے کے دوران 5افراد کے قتل پر3افراد ارم کرد، ہاکر حسن اورارکان علی کو لیسٹر کرائون کورٹ نے عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت کوبتایا گیاکہ ملزمان نے پالش سٹور کے تہہ خانے میں بڑی مقدار میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی،جس سے بم جیسا زبردست دھماکہ ہواتھا جس سےسٹور کی اوپری منزل پر مقیم ایک ماں اور اس کے 2بیٹے سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے تھےہلاک ہونے والوں میں شین کی 18سالہ گرل فرینڈ لیہ بیتھ ریک اوردکان کا22سالہملازم وکٹوریجا آئی جیولیوا شامل تھے۔عدالت کے حکم کے مطابق ہلیری پیلس لیسٹر کے کرد، اور ڈریک کلوز اولڈ ہیم کے علی کو کم از کم 38سال قید کاٹناہوگی۔ جبکہ ایلڈ روڈ کوونٹری کے حسن کو 33 سال قید بھگتناہوگی۔

یورپ سے سے مزید