• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر کی عارضی پناہ گاہ میں بجلی کا نظام خراب

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے مانچسٹر میں عارضی رہائش گاہ بنائی گئی تھی لیکن عارضی رہائش مکمل ہونے کے بعد کچھ دنوں کے بعد الیکٹرک نظام خراب ہوگیا جس کی وجہ سے کرسمس سے لے کر اب تک بے گھر افراد پریشان ہیں اور مانچسٹر کی گلیوں اور سڑکوں پر بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ مانچسٹر کی مقامی فلاحی تنظیم ان بے گھر افراد کو کھانے اور کپڑے و دیگر اشیا دے رہی ہے۔ گریٹر مانچسٹر کے میئر کے خلاف کئی بار بے گھر افراد نے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ اینڈی برنہم لوگوں کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کررہے ہیں۔ ان کو میئر بنے سال گزر چکا ہے مگر بے گھر افراد کے لیے کچھ نہیں کیا گیا اور بے گھر افرادبیروزگار، بیمار، ذہنی نفسیات میں مبتلا ہورہے ہیں۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ان لوگوں کی مدد کرنے ضروری ہے تاکہ ایک ترقی یافتہ ملک کے شہروں میں بے گھر افراد کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین