• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکائوٹ گروپ کے مسجد سے بھاگ جانے کے بعد پولیس طلب

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک مسجد سے سکائوٹ گروپ کے بھاگ جانے کے بعد پولیس طلب کر لی گئی ۔ ٹیلی گراف کے مطابق اس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ معاملے کا تعلق اسلامی شدت پسند اور ہولوکاسٹ سے انکار کرنے والے ایک مردسے ہے۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے کیس کی تحقیقات کی گئی۔ اخبار کو یہ علم ہونے کے بعد کہ لیویشام اسلامک سینٹر کی جانب سے گروپ میں صنف کو الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے ، حالانکہ سکائوٹس کی اپنی کمٹمنٹس دونوں صنفوں کو شامل کرنے کی ہے۔ ٹیلی گراف کے اس بیان کے بعد سکائوٹ ایسوسی ایشن نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی ہے تحقیقات کے نتیجے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گروپ میں پانچ سال تک کیلڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی کہ وہ ویڈیومیں حجاب اوڑھنے کے حق میں بولیں جبکہ اس کے برعکس سکائوٹس کا اپنا کمٹمنٹ’’ برطانوی اقدار‘‘ سے ہے۔گروپ لیڈر احمد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ ارکان کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی کہ وہ سب سےپہلے مسلمان ہیں ۔احمد حسین کو جمعہ کی شب معطل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین