• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقب زنی کی متشدد وارداتوں پر ٹارچر گینگ کو جیل بھیج دیا گیا

لندن (پی اے) نقب زنی کی متشدد وارداتوں پر ٹارچر گینگ کو جیل بھیج دیا گیا۔ 7افراد کو ان وارداتوں پر جیل بھیجا گیا جن کے بارے میں جج کا کہنا ہے کہ یہ بدترین وارداتیں ہیں جن کا مشاہدہ انہوں نے25برس میں کیا۔ ستمبر2017ء میں دو وارداتوں میں70سال سے زائد عمر کے پنشنر کے سر پر دھاتی ریتی سے ضرب لگائی گئی اور ایک شخص اور دو بچوں پر تشدد کیا گیا۔ باسل ڈون کرائون کورٹ کو بتایا گیا کہ جرم کا ارتکاب اسیکس کے ٹلبری اور ہورنڈن آن دی ہل، ٹائون میں ہوا۔ ہیکنی، گریز اور سٹریورڈ کے افسرا کو10سے28سال تک کی سزا دی گئی ہے۔ 23سالہ ایومائڈ جیلو کو28سال، 27سالہ ایمانیول جیلو کو10اور32سالہ ویسلی ولیمز کو18 سال کی سزا دی گئی ہے۔ تینوں ہیکنی کے علاقے لینڈسفرن وے میں رہتے تھے، ہیکنی کے ہومرٹن روڈ کے22سالہ سالہہ بلبلر اور26سالہ بیری ڈوگلس کو علی الترتیب ساڑھے18 اور 10کی سزائے قید دی گئی ہے۔ کرزون ڈرائیو، گریز کے27 سالہ جیریمیاہ جانسن کو25سال اور ڈرون واک، سٹریٹفورڈ کے25سالہ مارک بونسو کو18سال کی سزا دی گئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ان افراد نے 18ستمبر2017ء کو پورٹ سی روڈ ٹلبری کے ایک کارواں میں نقب لگائی اور70سال سے زائد عمر کے شخص پر حملہ کیا جس نے انہیں واکنگ سٹک اور لکڑی کی کرسی سے بھگانے کی کوشش کی تاہم اس کے سر پر دھاتی ریتی سے ضرب لگائی گئی۔ 9دن بعد سیفرون گارڈنز، ہارنڈن آن دی ہل میں ایک مکان پر حملہ کرکے اندر موجود 7سالہ لڑکے اور ایک چار سالہ لڑکی سمیت افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیایہ افراد چار ہندسوں والی رقم کے مساوی جیولری، رقم اور الیکٹریکل کا سامان اڑا لے جانے سے قبل ہزاروں پونڈ کے نقصان کا سبب بنے۔ ان افراد کو سزا سناتے ہوئے خاتون جج لیف نے انہیں جذبات سے عاری سخت اور سفاک قرار دیا۔
تازہ ترین