• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن پارلیمنٹ نے الجزائر، مراکش، تیونس ، جارجیا کو محفوظ قرار دیدیا

برلن(این این آئی )وفاقی جرمن پارلیمان نے سیاسی پناہ کے ملکی قوانین میں ترامیم کا ایک بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت الجزائر، مراکش، تیونس اور جارجیا کو محفوظ ممالک قرار دے دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بل کی منظوری کے بعد ان ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے لیے جرمنی میں سیاسی پناہ کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔ بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں دی لنکے اور گرین پارٹی نے اس بل کی مخالفت کی جبکہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں اور اے ایف ڈی کے ارکان نے اس بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔ ایوان زیریں میں منظوری کے بعد اب اس بل کو جرمن ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا 2017میں بھی گرین پارٹی کی مخالفت کے باعث ایوان بالا میں ایسا ہی ایک بل منظور نہیں ہو سکا تھا۔
تازہ ترین