• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس (آئی این پی ) فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کیساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی فیشن شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں بھی پانچ روزہ مینز فیشن ویک جاری ہے جس میں معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کرر ہے ہیں۔فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز نے اپنا کام متعارف کروایا ہے۔فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پرواک کر رہے ہیں۔ایونٹ کے دوران کئی ڈیزائنرز بیگز،جوتے اور ہیٹس سمیت دیگر اسیسیسریز بھی پیش کررہے ہیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین