• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، بھارت مذاکرات کی نئی کوشش،امید ہے عالمی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر دونوں ملک بات چیت کرینگے، پہلی پیشکش میں کامیابی نہیں ہوسکی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر با معنی مذاکرات کریں انہوں نےاس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیشِ نظر پاکستان اوربھارت معنی خیز مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کریں گے۔ انہوں نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے توقعات کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت کی جانب سے متعدد مرتبہ امن اور مذاکرات کی بات کیے جانے کے باوجود بھارت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اُن کا ادارہ اس حوالے سے معاونت فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری واضح طورپراداکرچکاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی چودہ جون کی رپورٹ کاحوالہ دیاجس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن کے قیام پرزوردیاگیاہے۔انتونیوگوتریزنے کہاکہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کرنے کی پیشکش کرچکے ہیں۔لیکن ابھی تک اس مقصد کی طرف کوئی کامیاب پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین