• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مودی کیخلاف اپوزیشن اتحاد کی ریلی،5لاکھ سے زائد افراد شریک

نئی دہلی (اے ایف پی/ جنگ نیوز) مودی کیخلاف اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ،وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نےکہاکہ بی جے پی نفرت کی سیاست کو فروغ دےرہی ہے‘ ادارے تباہ ہوچکے ہیں‘دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن اپنے ذاتی مفادکیلئےسارے کام کررہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کی مغربی بنگال ریاست کلکتہ میں اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ’متحد انڈیا‘ ریلی ہوئی جس میں 5لاکھ سے زائد افرادنےشرکت کی جسےعام انتخابات سےقبل اب ۜتک کی سب سے بڑی ریلی تصور کی جارہی ہے ،ریلی سے خطاب میں مقامی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نےکہاکہ بی جے پی نفرت کی سیاست کوفروغ دےرہی ہے‘ ادارے تباہ ہوچکے ہیں‘جو کام پاکستان70سال میں نہیں کر سکا بی جے پی نے ساڑھے چار سال میں کردیا۔پولیس کے مطابق کلکتہ میں ریلی کی سکیورٹی کیلئے5ہزار اہلکاروں کی اضافی نفری موجود تھی۔ریلی میں 20سےزائداپوزیشن جماعتوں نےشرکت کی جن میں کانگریس کاوفد بھی شامل تھا۔اپوزیشن لیڈروں کی تقاریردکھانےکیلئےمیدان میں 20بڑی سکرینیں لگائی گئی تھیں۔ اےایف پی کےمطابق مغربی بنگال ریاست کلکتہ کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی حکومت کی تاریخ تنسیخ گزر چکی۔

تازہ ترین