آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ، الاٹیوں سے رقم کی واپسی یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت ہائوسنگ وتعمیرات نے نیاپاکستان ہا ئوسنگ پراجیکٹ کیلئے رہن شدہ جائیداد کی ضبطی (FORECLOSURE)کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نےRecovery of Mortgage-Backed Securities Act2019 کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس ڈرافٹ کو ویٹ کر دیا ہے۔ یہ بل منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جا ئے گا۔ ایک تجویز یہ ہے کہ اسے فوری طور پر آرڈی نینس کی صورت میں نافذ کر دیا جا ئے ۔ دوسری تجویز ہے کہ بل قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پیش کر دیا جا ئے۔ وزارت کیجانب سے وزیر اعظم کو ا س ڈرافٹ پر بریفنگ دیدی گئی ہے۔ذ رائع نے بتایا کہ یہ قانون لانے کا مقصد نیا پاکستان ہا ئوسنگ پراجیکٹ کیلئے فنڈنگ کرنے والے بنکوں کے تحفظات کودورکرنا اور ان کی فنا نسنگ کو تحفظ دینا ہے۔ فنا نشل ماڈل یہ ہے کہ بنک اور ما لیاتی دارےڈویلپرز کو فنڈز فراہم کریں گے اور بنک یا مالیاتی داارے اپارٹمنٹس کے الاٹیوں سے یہ رقم

قسطوں میں وصول کریں گے۔ بنکوں کو یہ خدشہ ظہار کیا تھا کہ بعض الاٹی قسطیں با قاعدگی سے ادا نہیں کریں گے ۔ ایسے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا کوئی قانونی میکانزم ہونا چاہئے۔ قانون کے تحت ایک ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی بنے گی۔قانون کے تحت بنک کی رقم کو محفوظ اثاثہ قرار دیا جا ئے گا۔ الاٹی سکیورٹی ایگریمنٹ سائن کرے گا۔اگر الاٹی شیڈول کے مطابق بنک کو رقم ادا نہیں کرے گا تو بنک یا ما لیاتی ادارہ اس جائیداد کا قبضہ لے سکے گا۔ قبضہ میں لی گئی جائیداد کو نیلام کیا جاسکے گا۔ قانون کے تحت ایک سنٹرل ڈیپازیٹری کمپنی بھی بنے گی۔سکیورٹی ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ اس کے نوٹس میں لایا جا ئے گا۔ ریکوری کا منظم طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ قسط ادا نہ کرنے پر ما لیاتی ادارہ نوٹس دے گا۔ رقم ادا نہ کئے جانے کی صورت میں چودہ دن کےبعد دوسرا نوٹس دیا جا ئے گا۔ پھر بھی رقم ادا نہ کی گئی تو مالیاتی ادارہ فائنل نوٹس دے گا۔ جائیداد قبضہ میں لینے سے قبل اخبار میں اشتہار دیا جا ئے گا۔متاثرہ فرد کو45 دن میں بنکنگ کورٹ کے پاس اپیل کا حق حاصل ہوگا۔بنکنگ کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ہو گا۔ سول کورٹس ایسے کیسز کی سماعت نہیں کرسکیں گی۔ ذ رائع کےمطابق اس قانون کے نافذ ہونے سے نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ ٹیک آف کرنے کی پوزیشن میں آ جا ئےگا جس کے تحت پانچ سال میں 50 لاکھ مکان بنائے جائیں گے ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اسلام آ باد میں دو پراجیکٹس شروع کرے گی جبکہ د وپراجیکٹس لاہور میں شروع کئے جائیں گے۔ ان میں 25 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ اسلام آ باد میں ایک پراجیکٹ نیو اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور دوسرا روات کے قریب ہوگا۔پنجاب حکومت دس پراجیکٹس صوبے کے مختلف اضلاع میں شروع کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید