آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(صباح نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ والد میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق ابھی تک ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔جبکہ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے 16 جنوری کو میاں نواز شریف کا معائنہ کیا تھا اور میڈیا کے ذریعے طبی معائنے کی رپورٹ ہم تک پہنچیں جو کہ تشویش ناک صورتحال کا اشارہ دیتی ہیں، ہم ابھی تک نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لاعلم ہیں اور آفیشل رپورٹس کے تاحال منتظر ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے 16 جنوری کو نواز شریف کا طبی معائنہ کیا لیکن تین روز گزر جانے کے باوجود میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ذاتی معالج اور خاندان کے افراد کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں