• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کیسا ہوگا نیا پاکستان 2019؟“خصوصی نشریات جیونیوز پر

کراچی (محمد ناصر) نیا سال تو آگیا مگر یہ کیا تبدیلیاں لائے گا، حالات بدلیں گے یا وہی رہیں گے، عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے کیا کچھ ہوگا۔ حکومت کیلئے مشکلات ہیں یا آسانیاں، معیشت میں بہتری آئے گی یا مزید بگاڑ پیدا ہوگا۔ کیا پاک بھارت مذاکرات ہوں گے، کیا سال 2019 دہشتگردی پر قابو پانے کے حوالے سے بہتر ثابت ہوگا۔ پاکستان اور بھارتی فلموں کی کارکردگی کیسی رہے گی اور کیا پاکستان ورلڈ کپ جیت سکے گا؟۔ نئے برس میں آنے والے نئے چیلنجز پر گفتگو کرنے کیلئے ”جیونیوز“ نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے ۔ ”کیسا ہوگا نیا پاکستان2019 “کے عنوان سے تیار کی گئی خصوصی ٹرانسمیشن اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر شروع ہوگی جس میں ماہرین اور تجزیہ نگار اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ نئے سال میں سیاست کے حوالے سے تحریک انصاف کے ندیم افضل چن، علی زیدی، فیصل واوڈا ، افتخار درانی، پیپلزپارٹی کے چوہدری منظور احمد، قمر زمان کائرہ ، مسلم لیگ ن سے رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ معیشت میں ابتری اور بہتری کے حوالے سے عارف حبیب، شوکت ترین، حفیظ پاشا اور محمد سہیل اپنی رائے پیش کریں گے۔ پاک بھارت مذاکرات اور خارجہ پالیسی پر خورشید قصوری، حنا ربانی کھر، مشاہد حسین سید اور امجد شعیب گفتگو کریں گے۔ نئے سال میں دہشت گردی پر قابو پانے کے اقدامات پر عامر رانا اور امجد شعیب اپنی تجاویز دیں گے۔ حالیہ برس آنے والے ورلڈ کپ اور کھیلوں کے حوالے سے وسیم اکرم ، رمیز راجا، شعیب اختر، سکندر بخت، عالیہ رشید، ماجد بھٹی اور یحییٰ حسینی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پاکستان اور بھارتی فلموں کی کارکردگی اور انٹرٹینمنٹ پر حسن زیدی، حمزہ علی عباسی، مہوش حیات، نبیل قریشی، ندیم مانڈوی والا، ندیم بیگ ، ہمایوں سعید اور عمیرعلوی گفتگو کریں گے۔ سینئر تجزیہ کار سلیم صافی، ارشاد بھٹی، بے نظیر شاہ اور محمل سرفراز بھی مختلف سیگمنٹس میں اِس نشریات کا حصہ ہوں گے جبکہ اینکر شہزاد اقبال میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

تازہ ترین