• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد چھوڑ کر کوئی نہیں جارہا، ق لیگ کے تحفظات دور کرینگے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت ہے ،لیکن تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا ضروری ہے، ق لیگ کے تحفظات کو دور کیا جائیگا اور کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا، ن لیگ ہو، پیپلزپارٹی ہو، یا پھر تحریک انصاف ہو ان تینوں جماعتوں کا وجود ملک کیلئے ضروری ہے۔ہمارا جھگڑا دو بڑے لیڈروں کے این آراو مانگنے پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی سیاست کرنے کا حق حاصل ہے۔

تازہ ترین