• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی قتل ،سعودی ولی عہد ذمہ دار ہیں ، امریکی سینیٹر گراہم

استنبول (ایجنسیاں)خاشقجی قتل سے متعلق امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد سے معاملہ نمٹنے تک تعلقات مزید آگے نہیں بڑھیں گے اور بہت جلد ٹھوس بیان دیں گے کہ سعودی ولی عہد قتل کے بارے میں جانتے تھے اور ذمہ دار ہیں جس کے بعد پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گا‘۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر نے سعودی عرب پر نئی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ ضرور’نمٹا‘ جائے۔امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا کہ ’میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک محمد بن سلمان سے معاملہ نمٹایا نہیں جائے گا‘۔

تازہ ترین