آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چترال میں بم دھماکا، لیویز اہلکار شہید

چترال(مانیٹرنگ سیل‘صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیاعلاقہ سیل کرکے‘سکیورٹی مزید سخت کردی گئی‘باڑہ میںزیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔حکام کے مطابق دھماکا دوپہر ایک بجے کے قریب ارندو گاؤں میں اولڈ پاورہاوس کے قریب ہوا جہاں آئی ای ڈی کے ذریعے لیویز اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت جاوید ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کرکے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور علاقے میںسکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید