• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ کو قتل کردیاگیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کے نواحی علاقہ میں باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ اور قبائلی رہنما کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،اچینی روڈ پر مقتول ملک عالم خان آفریدی کی گاڑی پرحملہ آوروں فائرنگ کردی اورموٹر سا ئیکل پر فرار ہو گئے۔ قتل کی واردات کے بعد مسلح موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے۔ امن کمیٹی باڑہ کے سربراہ اور قبائلی رہنما ملک عالم خان آفریدی اچینی روڈ پر موٹر کار میں جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے موٹر کار پر اندھا دھندفائرنگ کر کے ملک عالم خان آفریدی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تازہ ترین