• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کو افرادی قوت کی ضرورت ہے، کینیڈین ہائی کمشنر

لاہور(جنگ نیوز) کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نےکہا ہے کہ کینیڈا کو افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد درخواست کو خود پر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نےدورے کے دوران سٹاک ایکسچینج کی روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے پر کینیڈین ہائی کمشنر کا چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی اور سی ای او رچرڈ مورن نے استقبال کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان او ر کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دو ملکوں کے درمیان تجارتی مراسم مزید مستحکم ہونگے۔ وینڈی گلمور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک کینیڈین شہری پاکستان سٹاک ایکسچینج کا سی ای او ہے۔ وینڈی گلیمور نے کہا کینیڈا پناہ گزینوں کی قوم ہے، ہم امیگرنٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ویزے سے متعلق تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ 
تازہ ترین