• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی خصوصی عدالت نے زیادتی کے مجرم کو موت کی سزا سنا دی

لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں جینڈر وائیلنس عدالت نے 2019 کے پہلے فیصلے میں مجرم وقاص خالد کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم نے میڈیکل کالج لاہور کی 22 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جینڈر وائیلنس عدالت کے جج رحمت علی نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس میں سال 2019 میں پہلی سزا کا حکم سنایا دیا ۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں تحریر کیا ہے مجرم نے 18 اگست 2016 میں خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ رحمت اسپتال ادویات لینے گئی تھی۔تحریری فیصلے میں درج ہے کہ مجرم نے خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں درج ہوا۔ مجرم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے فلیٹ میں دانش نامی دوست کے ساتھ حمنا سے زیادتی کی اور لڑکی کو نشے کی حالت میں ٹاون شپ میں سڑک پر پھینک دیا۔
تازہ ترین