• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال برآمدات میں ملکی تاریخ کا نیاریکارڈ بنائینگے، مشیر تجارت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، اس سال برآمدات میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنائینگے، چین توانائی اور دیگر شعبوں میں ہماری مدد کررہا ہے اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چیلنج ہے،اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں۔ کراچی کے مقامی ہو ٹل میں ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر تجارت نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات 27 ارب ڈالر اس سال ہونگی، چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے درآمدات کوکم کرنے کی ضرورت ہے اور ہم درآمدات پرانحصارکم کر رہے ہیں۔سرمایہ کاری کیلئے ماحول کوسازگاربنا رہے ہیں اور چیلنجزکے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے۔ حکومت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے کاروباری حضرات کو بھی چاہیے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہمیں فارن ایکسچینج کوبہتر کرنے کیساتھ عوام کے لائف اسٹائل کوبہترکرنے کی بھی کوشش کرنی ہے اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے ملک کے حالات کو بہترکرنا ہے۔
تازہ ترین