• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کو ملاقات کیلئے منانے کی کوششیں، امریکی ایلچی کے قیام میں توسیع

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع کردی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو آج واپس روانہ ہونا تھا تاہم طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث ان کے قیام میں توسیع کی گئی ہے،امریکی نمائندہ خصوصی کی پاکستان سے واپسی کی تاریخ تاحال فائنل نہیں کی گئی، زلمے نے اہم ملاقاتیں مکمل کر لیں۔امریکا اور افغان طالبان کے مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے کا فیصلہ ہوا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کی واپسی کی تاریخ تاحال فائنل نہیں کی گئی، واپسی کی تاریخ کے بارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو بتائے گا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا اور اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد کے قیام میں توسیع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سمیت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس دوران افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین