• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم حکومت کو ختم کرنا نہیں چاہتے،ہمیں کوئی جلدی نہیں،خورشید شاہ

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو ختم کرنا نہیں چاہتے، پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں سے مسائل حل نہیں ہوتے ، ہم چاہتے ہیں کہ جو وعدے عوام اور نوجوانوں سے کیے وہ پورے کیے جائیں ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے یہ بات انہوں نے سابقہ ضلع کونسل حیدرآباد کے چیئرمین پر خالد جان سرہندی کے فرزند یوسی چیئرمین پیر احمد سعید جان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہی خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے نہ ہم ان کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں نہ ہی ہٹا نااور وہ خودکوشش کررہے ہیں کوئی مہم چلے جس سے ان کی حکومت ختم ہوجائے تاکہ معصوم بن کر دوبارہ میدان میں آئے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہم ان کو ایسا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جمہوری ،معاشی، انسانی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ۔
تازہ ترین