• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات سامنے آگئیں علیمہ خان کے نام پر ایس ای سی پی میں ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او ہیں۔ انکے دو بیٹے شاہ ریز اور شیر شاہ کمپنی کے ڈائریکٹرز ہیں۔ علیمہ خان کی کمپنی کاٹ کام بھی ایکٹو ٹیکس پیئرز کی فہرست میں موجود ہے۔دستاویزات کے مطابق کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2016 ءمیں 18 لاکھ 27 ہزار، 2015 ء میں 32 لاکھ 82 ہزار، 2014 ء میں 24 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔ علیمہ خان نے 2013 ء میں 20 لاکھ 62 ہزار روپے، 2014 ء میں ایک لاکھ 58 ہزار، 2015 ء میں ایک لاکھ 86 ہزار جبکہ 2016 ء میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔
تازہ ترین