• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹریشن کے بغیر ڈاکٹرز کو پریکٹس کی اجازت نہیں ہوگی، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیابرسوں سے اپنے لائسنس کی تجدید نہ کروانے والے ڈاکٹرز کے نام بھی ہر اب شہری جان سکے گاشہری اب ہر ڈاکٹر کے بارے میں آگاہی پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکیں گے، پچاس ہزار نے رجسٹریشن نہیں کروائی،رجسٹریشن نہ کروانے والے ڈاکٹرز کو پریکٹس کی اجازت نہیں ہو گی۔پی ایم ڈی سی لائسنس کی تجدید کے بغیر پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا پی ایم اینڈ ڈی سی نے سینٹ کمیٹی کے احکامات پر ایکشن لے لیا تمام ڈاکٹرز جن کی پی ا یم ڈی سی رجسٹریشن کی معیاد ختم ہو چکی ان کے لیے سخت ہدایت جاری کی گی ہے کہ ایسے ڈاکٹرز اپنی رجسٹریشن کی تجدید جلد از جلد کروائیں ایک مہینے میں اپنی رجسٹریشن نہ کروانے والے ڈاکٹرز کو پریکٹس کرنے کی اجازات نہیں ہو گی پی ایم ڈی سی نے ایسے تمام ڈاکٹرز کا ڈیٹا اپنی ویب ساٸٹ اپ لوڈ کر دیا جو لائسنس کی تجدید کے بغیر کام کر رہے اس وقت ملک بھر میں پی ایم ڈی سی کے پاس 244,782 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کا ریکاڈر موجودہےذرائع نے ملک بھر میں 50 ہزار سے زائد کی اپنے لائنس کی تجدید نہ کروانے کا انکشاف کیا ہے رجسٹریشن نمبرز بمعہ نام پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر چیک کیے جا سکتے ہیں جن ڈاکٹرزنے اپنی لائسنس کی تجدید ایک ماہ میں نہیں کروائی ان کے خلاف سخت سے سخت پی ایم ڈی سی کے قوانین سکشن 28A، 29(2) کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین