• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کےدو جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز،گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا ، ایل این جی کےدو جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے ا ۔سوئی ناردن گیس کمپنی(ایس این جی پی ایل)کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگئے اور 250ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے، چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
تازہ ترین