• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصل خانے پر حملہ،گرفتار 5 سہولت کاروں سے تفتیش کیلئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں چائنیز قونصل خانے پر حملے میں گرفتار 5سہولت کاروں سے تفتیش کیلئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بنادی گئی، سیکریٹری داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی ہوں گےجبکہ دیگر ارکان میں آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی،اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور رینجرز کے نمائندے شامل ہوں گےجے آئی ٹی 15روزکے اندر ملزمان سے واقعہ سے متعلق تفتیش کر ے گی اور اسکے دو دن بعد اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔
تازہ ترین