• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے ، سعد رفیق

لاہور (خبرایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے اور حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہتی ہے، مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی 5ماہ کی حکومت میں پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا، حکومت اپنے وعدے پورے کرے یا ایکسپوز ہو اور یہ پہلی بار ہے اپوزیشن مفاہمت کی بات کر رہی ہےجبکہ سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گزشتہ 5ماہ میں حکومت کی نااہلی سامنے آگئی،حکومت نے بڑے بڑے وعدے کئے جو پورے نہیں ہو پا رہے،پی ٹی آئی کی حکومت کی حقیقت5ماہ میں ہی سامنے آ گئی ہے۔
تازہ ترین