• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے سعد رفیق کے بے نامی اکائونٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار ی لیگی رکن خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکائونٹس سے متعلق ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ سعد رفیق کے فرنٹ مین خالد حسین کے اکائونٹ میں پیراگون سے6 ارب 20 کروڑ 12لاکھ کی رقم منتقل ہوئی۔ دو مختلف اکائونٹس سے پیراگون میں ایگزیکٹو بلڈرز نے 14 کروڑسے زائد کی رقم جمع کروائی۔ ندیم ضیاء کی اہلیہ شمع ندیم کے اکائونٹ میں 9 کروڑ 69 لاکھ ایم ایس ایگزیکٹو بلڈرز کے اکائونٹ سے منتقل ہوئے۔13 کروڑ 74 لاکھ روپے کی رقم رضیہ پروین کے اکائونٹ میں منتقل ہوئی۔ نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ بنک اکائونٹس ہولڈرز اور خواجہ سعد رفیق کو آمنے سامنے بیٹھا کر سوال جواب کیے جائیں گے۔ جس کی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین