• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان گروپ اور دیگر ناموں سے سرگرم قبضہ مافیا کے9کارندے فورتھ شیڈول میں شامل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)طالبان گروپ اور دیگر ناموں سے سرگرم قبضہ مافیا کے9 کارندوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے، ان میں مصور عباسی، راجہ علی اکبر،آصف کھوکھر، عبدالرحمان، خرم شہزاد ،راجہ رضی الرحمان، راجہ ناصر انیس،سائیں فضل انعام صابر اور چوہدری مدثر شامل ہیں،تمام افراد کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے،فورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد اپنی نقل و حرکت کے بارے میں متعلقہ تھانے کو مطلع کریں گے،وفاقی پولیس کی سفارش پر چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
تازہ ترین