• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ کا اجلاس 21جنوری کو طلب کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس پیر 21جنوری کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے ۔ کابینہ اجلاس میں مختلف آئینی ترامیم وبلوں کے مسودوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز میں ترامیم کامسودہ کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔ اجلاس میں کراچی میں عمارتوں کی تعمیر کے لیے دی گئی زمینوں کی لیز میں توسیع پربھی فیصلہ کیا جائے گا ۔کابینہ اجلاس میں ہیلتھ سیفٹی کونسل کے قیام اور ری کلیمیشن اینڈپروبیشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام پربھی غور ہوگا۔ سندھ کابینہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اور پیمرا میں نامزدگیوں کیلئے متعلقہ محکموں کی سفارشات کی منظوری دے گی ۔

تازہ ترین