• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا دوروزہ اجلاس ختم ہوگیا

جدہ(شاہدنعیم)پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا دوروزہ اجلاس ختم ہوگیا،جس میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبر پختونخوا اور ہری پور کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں ۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت یہ چیمبرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے مل کر کام کریں گے۔تجارت کیلئےسہولت فراہم کرنے، معلومات کے تبادلے، اور دونوں ممالک کے درمیان کاروبار میں آسانی کےلئے فوکل پوائنٹس کے طور پر کام کریں گے۔ جدہ چیمبر کی جانب سے نائب چیئرمین ،چیمبر مازن محمد ابراہیم بترجی اور وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زیاد البسام نے یادداشتوں پر دستخط کئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے چیمبروں کے متعلقہ صدور نے دستخط کئے۔عودی برآمداتی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ہونے والے اجلاسوں میں 36 پاکستانی اور 80 سعودی غذائی اور تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین