• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینٹل سرجن سے سلائی مشین کی کمائی زیادہ ہے، ڈمی علوی کی خبرناک میں گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) ن لیگ کے ڈاکٹر عباد اللہ خان اور (ڈمی) عارف علوی اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران (ڈمی) عارف علوی نے کہا کہ حکومت خان کی سہی درجہ تو میرا ہی بلند ہے۔ بغیر ٹکٹ فلم اور میوزک نے حوالات کی سیر کرائی۔ ڈینٹل سرجن سے سلائی مشین کی کمائی زیادہ ہے۔ پروگرام کے دوران یہ بھی بتایا جائے گاکہ ”جدید شاعری سے پروفیسر نالاں کیوں ہیں؟“۔ ”گلے میں سُر اور پیٹ میں چوہے “ اِس موضوع پر بھی تبصرے ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین